سورة الإسراء - آیت 63
قَالَ اذْهَبْ فَمَن تَبِعَكَ مِنْهُمْ فَإِنَّ جَهَنَّمَ جَزَاؤُكُمْ جَزَاءً مَّوْفُورًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
فرمایا جا، پھر ان میں سے جو تیرے پیچھے چلے گا تو بے شک جہنم تمھاری جزا ہے، پوری جزا۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اللہ تعالیٰ نے اس سے فرمایا : ﴿اذْهَبْ فَمَن تَبِعَكَ مِنْهُمْ﴾ ” جا، ان میں سے جس نے تیری پیروی کی“ اور اپنے رب اور اپنے حقیقی سر پرست کو چھوڑ کر تجھے چن لیا۔ ﴿ فَإِنَّ جَهَنَّمَ جَزَاؤُكُمْ جَزَاءً مَّوْفُورًا﴾ ” پس تم سب کی سزا جہنم ہے، سزا پوری“ یعنی تمہارے لیے تمہارے اعمال کی پوری پوری جزا جمع کردی گئی ہے۔