سورة النحل - آیت 100
إِنَّمَا سُلْطَانُهُ عَلَى الَّذِينَ يَتَوَلَّوْنَهُ وَالَّذِينَ هُم بِهِ مُشْرِكُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اس کا غلبہ تو صرف ان لوگوں پر ہے جو اس سے دوستی رکھتے ہیں اور جو اس کی وجہ سے شریک بنانے والے ہیں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿إِنَّمَا سُلْطَانُهُ﴾ یعنی شیطان کا تسلط ﴿عَلَى الَّذِينَ يَتَوَلَّوْنَهُ ﴾ ” صرف انہی لوگوں پر ہے جو اسے اپنا دوست بناتے ہیں“ اور اس کا سبب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی دوستی سے نکل کر شیطان کی اطاعت میں داخل ہوجاتے ہیں اور اس کے گروہ میں شمولیت اختیار کرلیتے ہیں۔ یہی وہ لوگ ہیں جو اپنے آپ کو شیطان کی سرپرستی میں دے دیتے ہیں۔ شیطان ان کو اللہ تعالیٰ کی نافرمانی پر ابھارتا رہتا ہے اور انہیں جہنم کے راستوں پر لے جاتا ہے۔