سورة النحل - آیت 57
وَيَجْعَلُونَ لِلَّهِ الْبَنَاتِ سُبْحَانَهُ ۙ وَلَهُم مَّا يَشْتَهُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور وہ اللہ کے لیے بیٹیاں تجویز کرتے ہیں، وہ پاک ہے اور اپنے لیے وہ جو وہ چاہتے ہیں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَيَجْعَلُونَ لِلّٰـهِ الْبَنَاتِ سُبْحَانَهُ ۙ ﴾ ” اور ٹھہراتے ہیں وہ اللہ کے لئے بیٹیاں، وہ اس سے پاک ہے“ کیونکہ انہوں نے فرشتوں کے بارے میں، جو اللہ تعالیٰ کے مقرب بندے ہیں، کہا تھا کہ یہ اللہ کی بیٹیاں ہیں ﴿وَلَهُم مَّا يَشْتَهُونَ ﴾ ” اور ان کے لئے وہ جو وہ چاہتے ہیں“ یعنی خود اپنے لئے بیٹے چاہتے ہیں حتیٰ کہ بیٹیوں کو سخت ناپسند کرتے ہیں۔