سورة النحل - آیت 37
إِن تَحْرِصْ عَلَىٰ هُدَاهُمْ فَإِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي مَن يُضِلُّ ۖ وَمَا لَهُم مِّن نَّاصِرِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اگر تو ان کی ہدایت کی حرص کرے تو بے شک اللہ اسے ہدایت نہیں دیتا جسے وہ گمراہ کر دے اور نہ کوئی ان کی مدد کرنے والے ہیں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿إِن تَحْرِصْ عَلَىٰ هُدَاهُمْ﴾ ” اگر آپ خواہش رکھیں ان کی ہدایت کی“ اور اس بارے میں آپ اپنی جدوجہد صرف کریں ﴿فَإِنَّ اللّٰـهَ لَا يَهْدِي مَن يُضِلُّ﴾ ” تو اللہ اس کو ہدایت نہیں دیتا جس کو وہ گمراہ کر دے“ اگرچہ وہ ہدایت کا ہر سبب ہی کیوں نہ استعمال کرلے، اللہ تعالیٰ اسے ہدایت سے نہ نوازے گا۔ ﴿وَمَا لَهُم مِّن نَّاصِرِينَ ﴾ ” اور ان کے لئے کوئی مددگار نہیں“ جو اللہ کے عذاب کے مقابلے میں ان کی مدد کرسکیں اور ان کو اللہ کے عذاب سے بچا سکیں۔