سورة الحجر - آیت 90
كَمَا أَنزَلْنَا عَلَى الْمُقْتَسِمِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
(ایسے عذاب سے) جیسا ہم نے ان تقسیم کرنے والوں پر اتارا۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿كَمَا أَنزَلْنَا عَلَى الْمُقْتَسِمِينَ﴾ ” جیسا کہ (عذاب) بھیجا ہم نے ان بانٹنے والوں پر“ یعنی (آپ ان کو اسی طرح عذاب سے ڈرا رہے ہیں) جیسے ہم نے اس چیز کو جھٹلانے والوں پر، جسے لے کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مبعوث ہوئے، اور لوگوں کو اللہ کے راستےسے روکنے میں کوشاں رہنے والوں پر، عذاب نازل کیا۔