سورة الحجر - آیت 89
وَقُلْ إِنِّي أَنَا النَّذِيرُ الْمُبِينُ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور کہہ دے بے شک میں تو کھلم کھلا ڈرانے والا ہوں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَقُلْ إِنِّي أَنَا النَّذِيرُ الْمُبِينُ﴾ ” اور کہہ دیجیے، میں تو کھول کر ڈرانے والا ہوں“ یعنی لوگوں کو ڈرانے، رسالت کی ادائیگی، قریب اور بعید، دوست اور دشمن کو تبلیغ کی ذمہ داری آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عائد ہے اسے پورا کیجیے۔ جب آپ نے یہ ذمہ داری ادا کردی تو ان کا حساب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ہے نہ آپ کا حساب ان کے ذمہ ہے۔