سورة الحجر - آیت 79
فَانتَقَمْنَا مِنْهُمْ وَإِنَّهُمَا لَبِإِمَامٍ مُّبِينٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
تو ہم نے ان سے بدلہ لیا اور بے شک وہ دونوں (بستیاں) یقیناً ظاہر راستے پر موجود ہیں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿فَانتَقَمْنَا مِنْهُمْ﴾ ” پس ہم نے ان سے بدلہ لیا“ اور چھتری والے دن کے عذاب نے ان کو آلیا، بلاشبہ بہت بڑے دن کا عذاب تھا۔ ﴿وَإِنَّهُمَا﴾ ” اور یہ دونوں“ یعنی دیار قوم لوط اور اصحاب ایکہ ﴿ لَبِإِمَامٍ مُّبِينٍ ﴾ ’’کھلے راستے پر ہیں۔“ یعنی یہ دونوں بستیاں واضح راستے پر واقع ہیں جہاں ہر وقت مسافروں کے قافلے گزرتے رہتے ہیں۔ ان کے وہ آثار نمایاں ہیں جن کا آنکھوں سے مشاہدہ کیا جاسکتا ہے اور عقل مند لوگ اس سے عبرت حاصل کرسکتے ہیں۔