سورة الحجر - آیت 6
وَقَالُوا يَا أَيُّهَا الَّذِي نُزِّلَ عَلَيْهِ الذِّكْرُ إِنَّكَ لَمَجْنُونٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور انھوں نے کہا اے وہ شخص جس پر یہ نصیحت نازل کی گئی ہے! بے شک تو تو دیوانہ ہے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تکذیب کرنے والے کفار نے تمسخر اور استہزا کے طور پر کہا۔ ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِي نُزِّلَ عَلَيْهِ الذِّكْرُ﴾ ” اے وہ شخص کہ اترا ہے اس پر قرآن“ یعنی تیرے زعم کے مطابق ﴿إِنَّكَ لَمَجْنُونٌ ﴾ ” بے شک تو دیوانہ ہے“ کیونکہ تو سمجھتا ہے کہ محض تیرے کہنے پر ہم تیری پیروی کرنے لگ جائیں گے اور اس مذبہ کو چھوڑ دیں گے جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا ہے۔