سورة ابراھیم - آیت 2
اللَّهِ الَّذِي لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۗ وَوَيْلٌ لِّلْكَافِرِينَ مِنْ عَذَابٍ شَدِيدٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اس اللہ کے (راستے کی طرف) کہ اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور کافروں کے لیے سخت عذاب کے باعث بڑی ہلاکت ہے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
جب اللہ تعالیٰ نے دلیل اور برہان واضح کردی تو اس نے ان لوگوں کو سخت وعید سنائی ہے جو اس کے سامنے سرتسلیم خم نہیں کرتے، چنانچہ فرمایا : ﴿وَوَيْلٌ لِّلْكَافِرِينَ مِنْ عَذَابٍ شَدِيدٍ﴾ ” اور ہلاکت ہے کافروں کے لئے سخت عذاب کی صورت میں۔“ یعنی اس کی شدت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے نہ اس کا وصف بیان کیا جاسکتا ہے۔