سورة الرعد - آیت 9

عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ الْكَبِيرُ الْمُتَعَالِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

وہ غیب اور حاضر کو جاننے والا، بہت بڑا، نہایت بلند ہے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ الْكَبِيرُ ﴾ ” وہ نہاں اور آشکار کا جاننے والا اور بڑا ہے“ یعنی وہ عالم غیب اور عالم ظاہر کا علم رکھتا ہے وہ اپنی ذات اور اپنے اسماء و صفات میں بڑا ہے۔ ﴿ الْمُتَعَالِ  ﴾ ” عالی رتبہ ہے۔“ یعنی وہ اپنی ذات، قدرت اور غلبہ کے اعتبار سے تمام مخلوق پر بلند ہے۔