سورة یوسف - آیت 82

وَاسْأَلِ الْقَرْيَةَ الَّتِي كُنَّا فِيهَا وَالْعِيرَ الَّتِي أَقْبَلْنَا فِيهَا ۖ وَإِنَّا لَصَادِقُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور اس بستی سے پوچھ لے جس میں ہم تھے اور اس قافلے سے بھی جس میں ہم آئے ہیں اور بلاشبہ ہم یقیناً سچے ہیں۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ وَاسْأَلِ﴾ ” اور دریافت کرلیجیے“ یعنی اگر آپ کو ہماری بات میں کوئی شک ہے، تو ﴿الْقَرْيَةَ الَّتِي كُنَّا فِيهَا وَالْعِيرَ الَّتِي أَقْبَلْنَا فِيهَا ۖ  ﴾ ”اس بستی سے جس میں ہم تھے اور اس قافلے سے جس میں ہم آئے ہیں“ ہم نے جو آپ کو خبر سنائی ہے اس کے بارے میں پوری اطلاع رکھتے ہیں۔ ﴿وَإِنَّا لَصَادِقُونَ﴾ ” اور ہم البتہ سچے ہیں۔“ ہم نے جھوٹ بولا ہے نہ ہم نے تغیر و تبدیل کیا ہے، بلکہ یہی واقعات ہیں۔ (جو ہم آپ کو بتا رہے ہیں)