سورة یوسف - آیت 74
قَالُوا فَمَا جَزَاؤُهُ إِن كُنتُمْ كَاذِبِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
انھوں نے کہا پھر اس کی کیا جزا ہے، اگر تم جھوٹے ہوئے؟
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿قَالُوا فَمَا جَزَاؤُهُ﴾ ” انہوں نے کہا، تو اس کی جزا کیا ہے“ یعنی اس فعل کی جزا کیا ہوگی ﴿ إِن كُنتُمْ كَاذِبِينَ﴾ ” اگر تم جھوٹے ہوئے؟“ یعنی اگر بادشاہ کا پیمانہ تمہارے پاس ہوا۔