سورة ھود - آیت 86

بَقِيَّتُ اللَّهِ خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ ۚ وَمَا أَنَا عَلَيْكُم بِحَفِيظٍ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اللہ کا باقی بچا ہوا تمھارے لیے بہتر ہے، اگر تم مومن ہو اور میں ہرگز تم پر کوئی نگہبان نہیں ہوں۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ بَقِيَّتُ اللَّـهِ خَيْرٌ لَّكُمْ ﴾ ” جو بچ رہے اللہ کا دیا، وہ تمہارے لئے بہتر ہے“ یعنی اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے جو بھلائی باقی رکھی ہے وہ تمہارے لئے کافی ہے، پس ایسے معاملے کی طمع نہ کرو جس سے تم مستعفی ہو اور وہ تمہارے لئے بہت نقصان دہ ہے۔ ﴿ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ ﴾ ” اگر تم مومن ہو“ پس اپنے ایمان کے تقاضوں کے مطابق عمل کرو۔ ﴿وَمَا أَنَا عَلَيْكُم بِحَفِيظٍ  ﴾ ” اور میں تم پر نگران نہیں ہوں۔“ یعنی میں تمہارے اعمال کا محافظ اور ان پر نگران نہیں ہوں۔ تمہارے اعمال کا نگران تو اللہ تعالیٰ ہے میں تو تمہیں وہ پیغام پہنچا دیتا ہوں جو میری طرف بھیجا جاتا ہے۔