سورة ھود - آیت 72
قَالَتْ يَا وَيْلَتَىٰ أَأَلِدُ وَأَنَا عَجُوزٌ وَهَٰذَا بَعْلِي شَيْخًا ۖ إِنَّ هَٰذَا لَشَيْءٌ عَجِيبٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اس نے کہا ہائے میری بربادی! کیا میں جنوں گی، جب کہ میں بوڑھی ہوں اور یہ میرا خاوند ہے بوڑھا، یقیناً یہ تو ایک عجیب چیز ہے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿قَالَتْ يَا وَيْلَتَىٰ أَأَلِدُ وَأَنَا عَجُوزٌ وَهَـٰذَا بَعْلِي شَيْخًا ﴾ ” وہ بولیں، کیا میں جنوں گی جب کہ میں بڑھیا ہوں اور یہ میرا خاوند (بھی) بوڑھا ہے“ پس یہ دو امور (بظاہر)مانع ہیں ﴿إِنَّ هَـٰذَا لَشَيْءٌ عَجِيبٌ ﴾ ” یہ تو بڑی ہی عجیب بات ہے۔ “