سورة ھود - آیت 22
لَا جَرَمَ أَنَّهُمْ فِي الْآخِرَةِ هُمُ الْأَخْسَرُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
کوئی شک نہیں کہ یقیناً وہ آخرت میں، وہی سب سے زیادہ خسارہ اٹھانے والے ہیں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ لَا جَرَمَ ﴾ ” بلا شبہ“ یعنی یہ بات حق اور سچ ہے کہ ﴿أَنَّهُمْ فِي الْآخِرَةِ هُمُ الْأَخْسَرُونَ ﴾ ” وہ آخرت میں سب سے زیادہ نقصان اٹھانے والے ہیں۔“ اللہ تعالیٰ نے خسارے کو ان پر منحصر کردیا ہے، بلکہ ان کے لئے شدید ترین خسارہ مقرر کیا، کیونکہ ان کی حسرت اور محرومی نہایت شدید ہوگی۔ مشقت اور عذاب ان پر مستزاد ہوگا۔ ہم ان کے حال سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں۔