سورة ھود - آیت 4
إِلَى اللَّهِ مَرْجِعُكُمْ ۖ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اللہ ہی کی طرف تمھارا لوٹنا ہے اور وہ ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ إِلَى اللَّـهِ مَرْجِعُكُمْ ﴾ ” تمہیں اللہ ہی کی طرف لوٹنا ہے“ تاکہ تمہیں تمہارے اعمال کا بدلہ دے اگر اعمال نیک ہوں گے، تو جزا اچھی ہوگی اور اگر اعمال برے ہوں گے، تو بدلہ بھی برا ہوگا اور اللہ تعالیٰ کا ارشاد : ﴿وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ﴾ ” وہ ہر چیز پر قادر ہے۔“ اس امر کی دلیل ہے کہ اللہ تعالیٰ مردوں کو زندہ کرے گا، کیونکہ اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے اور مروں کو زندہ کرنا بھی ” ہر چیز“ کے زمرے میں شامل ہے اور اس کی خبر سب سے سچی ہستی نے دی ہے۔ پس اس خبر کا وقوع عقلاً اور نقلاً واجب ہے۔