سورة التوبہ - آیت 82

فَلْيَضْحَكُوا قَلِيلًا وَلْيَبْكُوا كَثِيرًا جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

پس وہ بہت کم ہنسیں اور بہت زیادہ روئیں، اس کے بدلے جو وہ کمائی کرتے رہے ہیں۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ فَلْيَضْحَكُوا قَلِيلًا وَلْيَبْكُوا كَثِيرًا  ﴾ ” پس ہنسیں وہ تھوڑا اور روئیں زیادہ“ یعنی اس ختم ہوجانے والی دنیا سے خوب فائدہ اٹھائیں۔ اس کی لذات سے فرحت حاصل کریں اور اس کے کھیل کود میں مگن ہو کر غافل ہوجائیں وہ عنقریب درد ناک عذاب میں خوب روئیں گے۔ ﴿ جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ ﴾ ” بدلہ اس کا جو کماتے تھے۔“ انہوں نے کفر، نفاق اور اپنے رب کے احکام کی عدم اطاعت پر مبنی افعال سر انجام دیئے تھے، یہ ان کی جزا ہے۔