سورة التوبہ - آیت 76
فَلَمَّا آتَاهُم مِّن فَضْلِهِ بَخِلُوا بِهِ وَتَوَلَّوا وَّهُم مُّعْرِضُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پھر جب اس نے انھیں اپنے فضل میں سے کچھ عطا فرمایا تو انھوں نے اس میں بخل کیا اور منہ موڑ گئے، اس حال میں کہ وہ بے رخی کرنے والے تھے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿فَلَمَّا آتَاهُم مِّن فَضْلِهِ﴾ ” پس جب دیا ان کو اپنے فضل سے‘‘ تو انہوں نے اس وعدے کو پورا نہ کیا جو انہوں نے اللہ تعالیٰ سے کیا تھا بلکہ ﴿بَخِلُوا بِهِ ﴾ ” بخل کیا ساتھ اس کے“ ﴿وَتَوَلَّوا﴾ اور اطاعت سے منہ موڑ گئے ﴿وَّهُم مُّعْرِضُونَ ﴾ ” اور وہ روگردانی کرنے والے تھے“ یعنی بھلائی کی طرف التفات نہ کرنیوالے۔ جب انہوں نے اس عہد کو پورا نہ کیا جو انہوں نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ کیا تھا تو اللہ تعالیٰ نے ان کو سزا دی۔