سورة الانفال - آیت 18
ذَٰلِكُمْ وَأَنَّ اللَّهَ مُوهِنُ كَيْدِ الْكَافِرِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
بات یہ ہے! اور یہ کہ یقیناً اللہ کافروں کی خفیہ تدبیر کو کمزور کرنے والا ہے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ذَٰلِكُمْ﴾یہ فتح و نصرت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے۔ ﴿وَأَنَّ اللَّـهَ مُوهِنُ كَيْدِ الْكَافِرِينَ﴾ ” اور بلاشبہ اللہ کافروں کی تدبیر کو کمزور کردینے والا ہے۔“ یعنی کفار اسلام اور مسلمانوں کے خلاف جو مکر و فریب اور سازشیں کرتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کی چالوں کو کمزور کرتا ہے اور انہی کو ان کی چالوں میں پھنسا دیتا ہے۔