سورة الاعراف - آیت 174
وَكَذَٰلِكَ نُفَصِّلُ الْآيَاتِ وَلَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور اسی طرح ہم آیات کو کھول کر بیان کرتے ہیں اور تاکہ وہ پلٹ آئیں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
چونکہ یہ معاملہ نہایت واضح اور نمایاں ہے اس لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿ وَكَذَٰلِكَ نُفَصِّلُ الْآيَاتِ﴾ ” ہم اس طرح آیات کو کھول کھول کر بیان کرتے ہیں“ ﴿وَلَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ ﴾”شاید وہ (اس چیز کی طرف) رجوع کریں‘‘ جو اللہ تعالیٰ نے ان کی فطرت میں ودیعت کی ہے اور شاید وہ اس عہد کی طرف لوٹیں جو انہوں نے اللہ تعالیٰ سے کیا ہے اور اس طرح وہ برائیوں سے باز آجائیں۔