سورة الاعراف - آیت 115

قَالُوا يَا مُوسَىٰ إِمَّا أَن تُلْقِيَ وَإِمَّا أَن نَّكُونَ نَحْنُ الْمُلْقِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

انھوں نے کہا اے موسیٰ ! یا تو تو پھینکے، یا ہم ہی پھینکنے والے ہوں۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿قَالُوا﴾ تو انہوں نے موسیٰ علیہ السلام کے معجزات کے بارے میں بے پروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا : ﴿يَا مُوسَىٰ إِمَّا أَن تُلْقِيَ﴾” اے موسیٰ ! یا تم ڈالو۔“ یعنی تمہارے پاس جو کچھ ہے تم سامنے لاتے ہو۔ ﴿ وَإِمَّا أَن نَّكُونَ نَحْنُ الْمُلْقِينَ﴾ ” یا ہم ڈالتے ہیں۔“ یعنی ہم اپنا جادو کھاتے ہیں۔