سورة الاعراف - آیت 108
وَنَزَعَ يَدَهُ فَإِذَا هِيَ بَيْضَاءُ لِلنَّاظِرِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور اپنا ہاتھ باہر نکالا تو اچانک وہ دیکھنے والوں کے لیے سفید چمکنے والا تھا۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَنَزَعَ يَدَهُ﴾ ” حضرت موسیٰ نے اپنا ہاتھ اپنے گریبان سے نکالا“﴿فَإِذَا هِيَ بَيْضَاءُ لِلنَّاظِرِينَ﴾’’پس وہ دیکھنے والوں کو (بغیر ی عیب اور مرض کے) سفید نظر آتا تھا۔“ یہ دو بڑے معجزے جو موسیٰ علیہ السلام کی تعلیم اور ان کی صداقت پر دلالت کرتے تھے کہ وہ تمام جہانوں کے رب کی طرف سے رسول ہیں۔ مگر وہ لوگ جو ایمان نہیں لاتے اگر ان کے پاس تمام معجزات آجائیں وہ تب بھی ایمان نہیں لائیں گے جب تک کہ وہ درد ناک عذاب نہ دیکھ لیں۔