سورة الاعراف - آیت 41

لَهُم مِّن جَهَنَّمَ مِهَادٌ وَمِن فَوْقِهِمْ غَوَاشٍ ۚ وَكَذَٰلِكَ نَجْزِي الظَّالِمِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

ان کے لیے جہنم ہی کا بچھونا اور ان کے اوپر کے لحاف ہوں گے اور ہم ظالموں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿لَهُم مِّن جَهَنَّمَ مِهَادٌ ﴾ ” ان کے لئے جہنم کا بچھونا ہے“ یعنی ان کے نیچے آگ کے بچھونے ہوں گے ﴿ وَمِن فَوْقِهِمْ غَوَاشٍ﴾” ان کے اوپر سے اوڑھنا“ یعنی عذاب کے بادل ہوں گے جو ان پر چھائے ہوئے ہوں گے ﴿وَكَذَٰلِكَ نَجْزِي الظَّالِمِينَ ﴾” اور اسی طرح ہم بدلہ دیتے ہیں ظالموں کو“ اپنے آپ پر ظلم کرنے والوں کو ہم ان کے جرم کے مطابق جزا دیتے ہیں اور تیرا رب اپنے بندوں پر ظلم نہیں کرتا۔