سورة الماعون - آیت 1

أَرَأَيْتَ الَّذِي يُكَذِّبُ بِالدِّينِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

کیا تو نے اس شخص کو دیکھا جو جزا کو جھٹلاتا ہے۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- رسول اللہ (ﷺ) کو خطاب ہے اور استفہام سے مقصد اظہار تعجب ہے۔ رویت معرفت کے مفہوم میں ہے اور دین سے مراد آخرت کا حساب اور جزا ہے۔ بعض کہتے ہیں کہ کلام میں حذف ہے۔ اصل عبارت ہے (کیا تو نےاس شخص کو پہچانا جو روز جزا کو جھٹلاتا ہے؟ آیا وہ اپنی اس بات میں صحیح ہے یا غلط؟)