سورة الهمزة - آیت 8

إِنَّهَا عَلَيْهِم مُّؤْصَدَةٌ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

یقیناً وہ ان پر ( ہر طرف سے) بند کی ہوئی ہے۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* مُؤْصَدَةٌ بند، یعنی جہنم کے دروازے اور راستے بند کر دیئے جائیں گے، تاکہ کوئی باہر نہ نکل سکے، اور انہیں لوہے کی میخوں کے ساتھ باندھ دیا جائے گا، جو لمبےلمبے ستونوں کی طرح ہوں گی، بعض کے نزدیک عمد سے مراد بیڑیاں یا طوق ہیں اور بعض کےنزدیک ستون ہیں جن میں انہیں عذاب دیا جائے گا۔ (فتح القدیر)۔