سورة التکاثر - آیت 6

لَتَرَوُنَّ الْجَحِيمَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

کہ یقیناً تم ضرور جہنم کو دیکھو گے۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یہ قسم محذوف کا جواب ہے یعنی اللہ کی قسم تم جہنم ضرور دیکھو گے یعنی اس کی سزا بھگتو گے۔