سورة القارعة - آیت 9
فَأُمُّهُ هَاوِيَةٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
تو اس کی ماں ہاویہ ہے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* هَاوِيَةٌ جہنم کا نام ہے، اس کو ہاویہ اس لئے کہتے ہیں کہ جہنمی اس کی گہرائی میں گرے گا۔ اور اس کو ام ( ماں ) سے اس لئے تعبیر کیا کہ جس طرح انسان کے لئے ماں، جائے پناہ ہوتی ہے اسی طرح جہنمیوں کا ٹھکانہ جہنم ہوگا۔ بعض کہتے ہیں کہ ام کے معنی دماغ کے ہیں۔ جہنمی، جہنم میں سر کے بل ڈالے جائیں گے۔ ( ابن کثیر ) ۔