سورة القارعة - آیت 6

فَأَمَّا مَن ثَقُلَتْ مَوَازِينُهُ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

تو لیکن وہ شخص جس کے پلڑے بھاری ہوگئے۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- مَوَازِينُ، مِيزَانٌ کی جمع ہے۔ ترازو، جس میں صحائف اعمال تولے جائیں گے۔ جیسا کہ اس کا ذکر سورۂ اعراف: 8، سورۂ کہف: 105 اور سورۂ انبیاء: 47 میں بھی گزرا ہے۔ بعض کہتے ہیں کہ یہاں یہ میزان نہیں، موزون کی جمع ہے یعنی ایسے اعمال جن کی اللہ کے ہاں کوئی اہمیت اور خاص وزن ہوگا۔ ( فتح القدیر ) لیکن پہلا مفہوم ہی راجح اور صحیح ہے۔ مطلب یہ ہے کہ جن کی نیکیاں زیادہ ہوں گی اور وزن اعمال کے وقت ان کی نیکیوں والا پلڑا بھاری ہو جائے گا۔