سورة العاديات - آیت 6
إِنَّ الْإِنسَانَ لِرَبِّهِ لَكَنُودٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
بے شک انسان اپنے رب کا یقیناً بہت ناشکرا ہے۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یہ جواب قسم ہے۔ انسان سے مراد کافر، یعنی بعض افراد ہیں۔ كَنُودٌ بمعنی كَفُور، ناشکرا۔