سورة الزلزلة - آیت 1
إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَهَا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
جب زمین سخت ہلا دی جائے گی، اس کا سخت ہلایا جانا۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- اس کے مدنی اور مکی ہونے میں اختلاف ہے، اس کی فضلیت میں متعدد روایات منقول ہیں لیکن ان میں سے کوئی روایت صحیح نہیں ہے۔