سورة القدر - آیت 1
إِنَّا أَنزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
بلاشبہ ہم نے اسے قدر کی رات میں اتارا۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی اتارنے کا آغاز کیا، یا لوح محفوظ سے اس بیت العزت میں، جو آسمان پر ہے، ایک ہی مرتبہ اتار دیا۔ اور وہاں سے حسب وقائع نبی (ﷺ) پر اترتا رہا تا آنکہ 23 سال میں پورا ہوگیا۔ اور لیلتہ القدر رمضان میں ہی ہوتی ہے، جیسا کہ قرآن کی آیت ﴿شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ﴾ (البقرة: 185 ) سے واضح ہے۔