سورة العلق - آیت 4

الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

وہ جس نے قلم کے ساتھ سکھایا۔

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

٤۔ ١ قلم کا معنی ہے قطع کرنا، تراشنا، قلم بھی پہلے زمانے میں تراش کر ہی بنائے جاتے تھے۔ اس لیے آلہ کتابت کو قلم سے تعبیر کیا۔