سورة العلق - آیت 3
اقْرَأْ وَرَبُّكَ الْأَكْرَمُ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پڑھ اور تیرا رب ہی سب سے زیادہ کرم والا ہے۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یہ بطور تاکید فرمایا اور اس میں بڑے بلیغ انداز سے اس اعتذار کا بھی ازالہ فرما دیا، جو آپ (ﷺ) نے پیش کیا کہ میں تو قاری ہی نہیں۔ اللہ نے فرمایا، اللہ بہت کرم والا ہے پڑھ، یعنی انسانوں کی کوتاہیوں سے درگزر کرنا اس کا وصف خاص ہے۔