سورة العلق - آیت 2

خَلَقَ الْإِنسَانَ مِنْ عَلَقٍ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اس نے انسان کو ایک جمے ہوئے خون سے پیدا کیا۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- مخلوقات میں سے بطور خاص انسان کی پیدائش کا ذکر فرمایا جس سے اس کا شرف واضح ہے۔