سورة العلق - آیت 1

اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اپنے رب کے نام سے پڑھ جس نے پیدا کیا۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یہ سب سے پہلی وحی ہے جو نبی (ﷺ) پر اس وقت آئی جب آپ (ﷺ) غار حرا میں مصروف عبادت تھے۔ فرشتے نے آکر کہا، پڑھ، آپ (ﷺ) نے فرمایا، میں تو پڑھا ہوا ہی نہیں ہوں، فرشتے نے آپ (ﷺ) کو پکڑ کر زور سے بھینچا، اور کہا پڑھ، آپ (ﷺ) نے پھر وہی جواب دیا۔ اس طرح تین مرتبہ اس نے آپ (ﷺ) کو بھینچا۔ ( تفصیل کے لئے دیکھئے صحیح بخاری، بدء الوحی، مسلم، الایمان، باب بدء الوحی ) اقْرَأْ جو تیری طرف وحی کی جاتی ہے وہ پڑھ۔ خَلَقَ، جس نے تمام مخلوق کو پیدا کیا۔