سورة الليل - آیت 21

وَلَسَوْفَ يَرْضَىٰ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور یقیناً عنقریب وہ راضی ہوجائے گا۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یا وہ راضی ہو جائے گا، یعنی جو شخص ان صفات کا حامل ہوگا، اللہ تعالیٰ اسے جنت کی نعمتیں اور عزت وشرف عطا فرمائے گا، جس سے وہ راضی ہو جائے گا۔ اکثر مفسرین نے کہا ہے بلکہ بعض نے اجماع تک نقل کیا ہے کہ یہ آیات حضرت ابوبکر صدیق (رضی الله عنہ) کی شان میں نازل ہوئی ہیں۔ تاہم معنی ومفہوم کے اعتبار سے یہ عام ہیں۔ جو بھی ان صفات عالیہ سے متصف ہوگا، وہ بارگاہ الٰہی میں ان کا مصداق قرار پائے گا۔