سورة الليل - آیت 18
الَّذِي يُؤْتِي مَالَهُ يَتَزَكَّىٰ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
جو اپنا مال (اس لیے) دیتا ہے کہ پاک ہوجائے۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی جو اپنا مال اللہ کے حکم کے مطابق خرچ کرتا ہے تاکہ اس کا نفس بھی اور اس کا مال بھی پاک ہو جائے۔