سورة الليل - آیت 4

إِنَّ سَعْيَكُمْ لَشَتَّىٰ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

بے شک تمھاری کوشش یقیناً مختلف ہے۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی کوئی اچھے عمل کرتا ہے، جس کا صلہ جنت ہے اور کوئی برے عمل کرتا ہے جس کا بدلہ جہنم ہے۔ یہ جواب قسم ہے شَتَّى، شَتِيتٌ کی جمع ہے، جیسے مَرِيضٌ کی جمع مَرْضَى۔