سورة الشمس - آیت 10
وَقَدْ خَابَ مَن دَسَّاهَا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور یقیناً وہ نامراد ہوگیا جس نے اسے مٹی میں دبا دیا۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی جس نے اسے گمراہ کر لیا، وہ خسارے میں رہا۔ دَسٌّ، تَدْسِيسٌ سے ہے، جس کے معنی ہیں۔ ایک چیز کو دوسری چیز میں چھپا دینا۔ دَسَّاهَا کے معنی ہوں گے جس نے اپنے نفس کو چھپا دیا اور اسے بے کار چھوڑ دیا اور اسے اللہ کی اطاعت اور عمل صالح کے ساتھ مشہور نہیں کیا۔