سورة البلد - آیت 20

عَلَيْهِمْ نَارٌ مُّؤْصَدَةٌ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

ان پر (ہر طرف سے) آگ بند کی ہوئی ہوگی۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1-مُؤْصَدَةٌ کے معنی مُغْلَقَةٌ ( بند ) یعنی ان کو آگ میں ڈال کر چاروں طرف سے بند کر دیا جائے گا، تاکہ ایک تو آگ کی پوری شدت وحرارت ان کو پہنچے۔ دوسرے، وہ بھاگ کر کہیں نہ جا سکیں۔