سورة البلد - آیت 7
أَيَحْسَبُ أَن لَّمْ يَرَهُ أَحَدٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
کیا وہ خیال کرتا ہے کہ اسے کسی نے نہیں دیکھا ؟
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* اس طرح اللہ کی نافرمانی میں مال خرچ کرتا ہے اور سمجھتا ہے کہ کوئی اسے دیکھنے والا نہیں ہے؟ حالانکہ اللہ سب کچھ دیکھ رہا ہے۔ جس پر وہ اسے جزا دے گا۔ آگے اللہ تعالی اپنے بعض انعامات کا تذکرہ فرما رہا ہے تاکہ ایسے لوگ عبرت پکڑیں۔