سورة الفجر - آیت 22

وَجَاءَ رَبُّكَ وَالْمَلَكُ صَفًّا صَفًّا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور تیرا رب آئے گا اور فرشتے جو صف در صف ہوں گے۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- کہا جاتا ہے کہ جب فرشتے، قیامت والے دن آسمان سے نیچے اتریں گے تو ہر آسمان کے فرشتوں کی الگ صف ہو گی، اس طرح سات صفیں ہوں گی جو زمین کو گھیر لیں گی ۔