سورة الفجر - آیت 10

وَفِرْعَوْنَ ذِي الْأَوْتَادِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور میخوں والے فرعون کے ساتھ ( کس طرح کیا)۔

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

١٠۔ ١ اس کا مطلب ہے کہ بڑے لشکروں والا تھا جس کے پاس خیموں کی کثرت تھی جنہیں میخیں گاڑ کر کھڑا کیا جاتا تھا۔ یا اس کے ظلم وستم کی طرف اشارہ ہے کہ میخوں کے ذریعے وہ لوگوں کو سزائیں دیتا تھا۔