سورة الفجر - آیت 2

وَلَيَالٍ عَشْرٍ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور دس راتوں کی!

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

٢۔ ١ اس سے اکثر مفسرین کے نزدیک ذو الحجہ کی ابتدائی دس راتیں ہیں۔ جن کی فضیلت احادیث سے ثابت ہے، نبی کریم نے فرمایا عشرہ ذوالحجہ میں کیے گئے عمل صالح اللہ کو سب سے زیادہ محبوب ہیں، حتی کہ جہاد فی سبیل اللہ بھی اتنا پسندیدہ نہیں سوائے اس جہاد کے جس میں انسان شہید ہوجائے۔ (البخاری، کتاب العیدین، باب فضل العمل فی ایام التشریق)