سورة الغاشية - آیت 20

وَإِلَى الْأَرْضِ كَيْفَ سُطِحَتْ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور زمین کی طرف کہ وہ کیسے بچھائی گئی۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی کس طرح اسے ہموار کرکے انسان کے رہنے کے قابل بنایا ہے، وہ اس پر چلتا پھرتا، کاروبار کرتا اور فلک بوس عمارتیں تعمیر کرتا ہے۔