سورة الطارق - آیت 8

إِنَّهُ عَلَىٰ رَجْعِهِ لَقَادِرٌ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

بے شک وہ اسے لوٹانے پر یقیناً قادر ہے۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی انسان کےمرنے کے بعد، اسےدوبارہ زندہ کرنے پر وہ قادر ہے۔ بعض کے نزدیک اس کا مطلب ہے کہ وہ اس قطرۂ آب کو دوبارہ شرمگاہ کے اندر لوٹانے کی قدرت رکھتا ہے جہاں سے وہ نکلا تھا۔ پہلے مفہوم کو امام شوکانی اور امام ابن جریر طبری نے زیادہ صحیح قرار دیا ہے۔