سورة البروج - آیت 22
فِي لَوْحٍ مَّحْفُوظٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اس تختی میں ( لکھا ہوا) ہے جس کی حفاظت کی گئی ہے۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی لوح محفوظ میں لکھا ہوا ہے، جہاں فرشتے اس کی حفاظت پر مامور ہیں، اللہ تعالیٰ حسب ضرورت واقتضا اسے نازل فرماتا ہے۔