سورة البروج - آیت 12

إِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِيدٌ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

بے شک تیرے رب کی پکڑ یقیناً بہت سخت ہے۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی جب وہ اپنے ان دشمنوں کی گرفت پر آئے جو اس کے رسولوں کی تکذیب کرتے اور ان کے حکموں کی مخالفت کرتے ہیں۔ تو پھر اس کی گرفت سے انہیں کوئی نہیں بچا سکتا۔