سورة البروج - آیت 3
وَشَاهِدٍ وَمَشْهُودٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور حاضر ہونے والے کی اور جس کے پاس حاضر ہوا جائے!
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- شَاهِدٍ اور مَشْهُودٍ کی تفسیر میں بہت اختلاف ہے۔ امام شوکانی نے احادیث وآثار کی بنیاد پر کہا ہے کہ شاہد سے مراد جمعہ کا دن ہے، اس دن جس نےجو بھی عمل کیا ہوگا یہ قیامت کے دن اس کی گواہی دے گا۔ اور مشہود سے عرفے (9 ذوالحجہ ) کا دن ہے جہاں لوگ حج کے لئے جمع اور حاضر ہوتے ہیں۔