سورة الانشقاق - آیت 4

وَأَلْقَتْ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتْ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور اس میں جو کچھ ہے اسے باہر پھینک دے گی اور خالی ہوجائے گی۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی اس میں جو مردے دفن ہیں، سب زندہ ہو کر باہر نکل آئیں گے جو خزانے اس کے بطن میں موجود ہیں، وہ انہیں ظاہر کر دے گی، اور خود بالکل خالی ہو جائے گی۔